ابنا: اطلاعات کے مطابق روسی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران شام میں بشار اسد کی حکومت کی سرنگونی پر مبنی بعض ممالک کی کوششوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو تباہ کن قررادیا۔انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت کو گرانے کی کوششیں شام میں قتل و غارت کے واقعات جاری رہنے کا سبب بنیں گي۔روسی وزیر خارجہ نے شامی حکومت کی سرنگونی کے سیاسی اہداف کی وجہ سے مغربی سیاست دانوں پر تنقید کی اور کہا کہ شام کے بحران کا فوجی راہ حل نہیں ہے اور شام کے مسائل پرامن طریقوں سے حل ہونئے چاہئيں۔انہوں نے شام میں غیرملکی ایجنٹوں کی وسیع سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیرملکی ایجنٹ شام کے ہمسایہ ممالک کے راستے شام میں داخل ہوتے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
.....
/169